امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ داعش کے رکن کی گرفتاری پر امریکا نے پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شریف اللّٰہ کے کیس سے متعلق معلومات محکمۂ انصاف کو فراہم کر دی ہیں۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، دہشت گردی کے خلاف امریکا اور پاکستان کا باہمی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا پہلے سے مضبوط اور خوش حال ہو گا۔