• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: پرانی دشمنی پر فائرنگ، باپ جاں بحق، 2 بیٹے زخمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور میں واقع بستی کچولیاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ 2 بیٹے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق باپ کی لاش اور زخمی بیٹوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ عباس نگر میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید