کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں فائرنگ کے واقعہ میں 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ جاں بحق ہو گیا ،مقتول نجی سیکورٹی کمپنی کا گارڈ اور بنگلے کی حفاظت پر مامور تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان اور سیکورٹی گارڈ کو گتھم گتھا دیکھا جا سکتا ہے،سیکورٹی گارڈ نے ایک ملزم کو پکڑ لیا تھا جو اپنے آپ کو چھڑاتے ہوئے پیدل فائرنگ کرتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر مقتول کو قتل کیا ہے ،مقتول مرزا ساجد بیگ لائنز ایریا کا رہائشی ،12سالہ اکلوتی بیٹی کا والد اور دو سال سے نجی سیکیورٹی کمپنی میں ملازم تھا۔