پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ ماروا حسین نے 9 سال قبل ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز پر کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ انسٹینٹ‘ کو انٹرویو دیا ہے۔
ماورا حسین نے انٹرویو کے دوران متعدد سوالات کے جواب اور فلم ’صنم تیری قسم‘ کے لیے اپنی سلیکشن اور کام کرنے کے تجربے پر بات کی ہے۔
اس موقع پر مستقبل سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماورا حسین نے سلمان خان عرف سلو بھائی کی کھل کر تعریف کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سلمان خان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں، سلمان خان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کئی بار دیکھ چکی ہوں۔
انہوں نے سلمان خان کی فلموں کی تعریف کرتے ہوئے سلو بھائی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ماورا حسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ ساتھ میں رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کرنا چاہوں گی۔
نوبیاہتا اداکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ میں ان کی مشہور فلم ’راک اسٹار‘ سے ملتی جلتی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں۔