• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد اور کرینہ کی نایاب ملاقات پر انٹرنیٹ صارفین کا دلچسپ ردعمل

بالی ووڈ اسٹارز فلم’ جب وی میٹ‘ کے معاون اداکار کی نایاب ملاقات پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور کئی برس تعلق میں رہے، دونوں نے 2006ء میں راہ جدا کرلیں اور اب کئی برس وہ آئیفا ایوارڈز 2025ء سے جڑی پریس کانفرنس میں اتفاقیہ طور پر مل گئے۔

اس تقریب میں شاہ رخ خان، کرن جوہر، کارتک آریان، کریتی سینن، مادھوری ڈکشٹ، شریا گھوشال، وجے ورما، بوبی دیول سمیت دیگر کئی فلمی شخصیات موجود تھیں۔

تقریب کے دوران ایک موقع پر شاہد کپور اور کرینہ کپور نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، ان میں مختصر جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس کے بعد اداکارہ کرن جوہر اور دیگر سے ملنے لگ گئیں۔

اس ملاقات کی ویڈیو سامنے آنے پر انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، ایک نے لکھا کہ ’شاہد کپور کے چہرے پر بےچینی واضح ہے۔‘

دوسرے نے لکھا، ’میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پارہا ہوں‘ جبکہ تیسرے نے تحریر کیا، ’جب وی میٹ اگین۔‘

یاد رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ شاہد کپور نے ہی انہیں جب وی میٹ کا اسکرپٹ غور سے پڑھنے کےلیے کہا تھا، مجھے یہ بھی کہا کہ فلم میں لڑکی کا کردار بہت اچھا ہے، انہیں یہ فلم ضرور کرنی چاہیے۔

فلم جب وی میٹ کی ریلیز سے قبل شاہد کپور اور کرینہ کپور کے تعلق ختم ہوچکا تھا، جس کے بعد دونوں اپنی خوشگوار زندگی کی طرف بڑھ گئے تھے۔

شاہد کپور نے میرا راجپوت سے جبکہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید