• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر گیلانی کی والدہ نے بتایا تھا کہ وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں: ماورا حسین کا انکشاف


نوبیاہتا اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی ساس نے بتایا تھا کہ امیر گیلانی ان سے محبت کرتے ہیں۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تصویروں کی طرح اس جوڑے کی ’لَو اسٹوری‘ بھی تاحال خبروں میں ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر امیر گیلانی کو اپنے لیے خوش قسمتی کی علامت قرار دیا ہے۔

ماورا حسین نے امیر گیلانی کے ساتھ دوستی کے بعد رومانوی رشتے کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ امیر گیلانی بہت کم بولتے ہیں، وہ آپ سے چار لفظ بھی بو دیں تو سمجھیں کہ انہوں نے بہت باتیں کی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ امیر گیلانی سے ملنے کے بعد مجھے اندازہ تھا کہ یہ کوئی عام نہیں میرے لیے بہت خاص شخصیت ہیں، مگر میں کبھی امیر گیلانی کو اپنے جذبات بتا نہیں سکی۔

ماورا حسین کا کہنا ہے کہ امیر گیلانی کی والدہ نے مجھے بتایا تھا کہ جس طرح امیر میرا خیال کرتے ہیں اور میرے دوست ہیں، اس طرح امیر نے آج تک کسی کا نہ خیال کیا ہے اور نہ کسی کو دوست بنایا ہے۔

بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی اداکارہ ماورا حسین نے مزید کہا کہ مجھے امیر گیلانی کی والدہ نے بتایا کہ امیر مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران امیر گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ میں زندگی کے ہر فیصلے اور ہر پروجیکٹ میں امیر گیلانی سے مدد اور مشورہ لیتی ہوں، امیر گیلانی بہت عاجز مزاج انسان ہیں اور وہ ہر کام میں میری مدد کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید