• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو خیرات نہ دیں۔

ترجمان محکمۂ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جُرْم ہے۔

پنجاب میں خیراتی اداروں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔

ترجمان کے مطابق زکوٰۃ، خیرات، عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں، رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات چیریٹی کمیشن کی ویب سائٹ سے دیکھیں۔

ترجمان محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ شہری یقینی بنائیں کہ ان کی امداد دہشت گردوں کی بجائے صحیح حق دار تک پہنچ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید