• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ: انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں کمی کا رحجان، انٹر بینک میں بھی ڈالر 25پیسے کے اضافےسے280روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں20پیسے تک کا اضافہ،یورو کی قیمت1.02روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ کی قیمت میں 34پیسے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کے اضافے سے 279.65 روپے سے بڑھ کر 279.90 روپے اور قیمت فروخت 20پیسےکے اضافے سے 279.80 روپے سے بڑھ کر 280.00 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 279.05روپے سے بڑھ کر 279.25 روپے اور قیمت فروخت 17پیسے کے اضافے سے 281.30روپے سے بڑھ کر 281.47 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 99پیسے کے اضافےسے 300.61 روپے سے بڑھ کر 301.60روپے اور قیمت فروخت 1.02 روپے کے اضافے سے 303.64روپے سے بڑھ کر 304.66روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید21 پیسے کے اضافے سے 359.42روپے سے بڑھ کر 359.63 روپے اور قیمت فروخت 34 پیسےکے اضافے سے 362.82روپے سے بڑھ کر 363.16 روپے ہو گئی۔

بزنس سے مزید