کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں1500روپے فی تولہ کا اضافہ ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12ڈالر فی اونس کے اضافے سے2857 ڈالر سے بڑھ کر2869ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1500روپے فی تولہ کے اضافے سے 3لاکھ 1500روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1286روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی ہے،چاندی بھی30روپے فی تولہ کے اضافے سے 3270 روپے فی تولہ ہو گئی۔