• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سرمائے کا انخلا، نئے ہفتے کا مندی سے آغاز، 1265 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سرمائے کے انخلاءکی وجہ سے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی،کےایس ای100انڈیکس میں 1265 پوائنٹس کی کمی، ایک لاکھ 13اور 12ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،67.05فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 140ارب 27کروڑ 58لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 55.75فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعدانڈیکس میں 340پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور سرمائے کےانخلا ء کے رحجان نے صورتحال جلد بدل دی اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ، ایک موقع پر انڈیکس 1422پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1264.78پوائنٹس کی کمی سے113251.67 پوائنٹس سے کم ہو کر 111986.89پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 517.96پوائنٹس کی کمی سے35193.94پوائنٹس سے کم ہو کر 34675.98پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 649.91پوائنٹس کم ہو جانے کے بعد 70262.66 پوائنٹس سے کم ہو کر69612.74پوائنٹس پر آگیا، پیر کومجموعی طور پر438کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،86کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،287 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 65 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

بزنس سے مزید