• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: پنچایت کی طرف سے کمسن بیٹی ونی کرنے پر باپ کی مبینہ خودکشی


ڈی آئی خان کے گاؤں بھگوانی میں پنچایت کی جانب سے بیٹی کو ونی کرنے پر باپ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مکمل تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ 

پولیس نے اہل علاقہ کے حوالے سے بتایا کہ شہری نے آخری آڈیو پیغام میں 4 افراد کو بچی ونی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔ 

خود کشی کرنے والے کے  آڈیو بیان کے مطابق 12 سال کی بیٹی کا رشتہ بھانجے سے طے کر رکھا تھا، پنچایت نے دوسرے کی بیٹی سے تعلق پر بھانجے پر 7 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ 

خود کشی کرنے والے کے بیان کے مطابق "پنچایت نے میری بیٹی کو دوسرے سے ونی کرنے پر مجبور کیا۔" 

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچی کے والد کی آڈیو کے مطابق نامزد 3 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید