• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کے عالمی مقابلے شروع

Cliff Diving World Series Starts In France
فرانس کے شہر لا روشیل میں کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکاانعقاد کیا گیا جس میں دنیاکے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 15ماہر ڈائیورزنے شرکت کی۔

27میٹر بلندپہاڑوں سے سمندرمیں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے میں دنیا کے ماہر ڈائیورز اور سابقہ چیمپئنز نے حصہ لیا، جنہیں دیکھنے کیلئے70ہزار سے زائد تماشائی بھی وہاں موجود تھے۔

مقابلے کے دوران ماہر ڈائیورز نے پہاڑوں سے سمندر میں چھلانگ لگا کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔

مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے برطانوی ڈائیور گیری ہنٹ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
تازہ ترین