پنجاب کے شہر لودھراں میں دکانیں سیل، جرمانے اور گرفتاری کے خلاف قصابوں کی ہڑتال جاری ہے۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے ایک قصاب کو گرفتار کروا دیا تھا۔
بیف اور مٹن منہگا فروخت کرنے پر 2 دکانیں بھی سیل کی گئی تھیں۔
یہ کارروائی اس لیے کی گئی کہ لودھراں میں مٹن 2200 روپے اور بیف 1200روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ وہاں مٹن کا سرکاری ریٹ 1500 روپے اور بیف کا 700 روپے فی کلو مقرر ہے۔