• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی نائب چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

Shabbaz Sharif Meets Chinese Former Premier
پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ چین کی دوستی ہر پاکستانی کیلئے متاعِ عزیز ہے،سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطے کے مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا جبکہ اس عظیم منصوبے سے انتہا پسندی کے رجحان کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ ژینگ یسوئی سے ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماؤں نےسی پیک منصوبےسمیت دیگرامور پر گفتگو کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا اور روز گار کےنئےمواقع پیدا ہوں گے ۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان ون چائنا پالیسی اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے ،چینی نائب وزیر خارجہ کاکہناتھاکہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

پاک چین تعاون صنعتوں کی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر بھی محیط ہو گا جبکہ چینی صنعتوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام میں پاکستان ، چین کی اولین ترجیح ہے ۔
تازہ ترین