• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو زیادہ اہم بنادے گا: ٹرمپ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی میں مدد کریں گے۔

فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے بتایا ہے کہ 2026 ء کے کلب ورلڈ کپ میں 32 کلب شرکت کریں گے، اس عالمی ایونٹ سے 2 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، 40 بلین ڈالر کی اکنامک ایکٹویٹی کے مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔

یاد رہے فیفا ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ ایک بلین ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس ورلڈ کپ کی میزبانی میں امریکا کے ساتھ کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید