• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزمشرف کی جائیداد قرقی کےاحکامات سیشن جج کو موصول

Pervaiz Musharaf Property Received To Court Orders
اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سےسابق صدرجنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کی جائیداد قرقی کےاحکامات سیشن جج لاہورکو موصول ہو گئے۔

اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کے مقدمےمیں جنرل ریٹائرڈپرویزمشرف کےپیش نہ ہونے پر ان کی جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

ان احکامات کی ایک کاپی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ کوبھی موصول ہوگئی ۔سیشن جج نےان احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈیفنس سے27جولائی کو تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔
تازہ ترین