• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف تک رسائی کو حقیقت بنائیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی---فائل فوٹو
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی---فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے، خواتین وکلاء اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے، صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری اگلی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابلِ ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

قومی خبریں سے مزید