• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے پہاڑی علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے۔

 مقتول اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید