• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 7افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق واقعات ہوائی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانہ کی حدود قصبہ کالونی ڈھائی نمبر علی امام بارگاہ کے قریب وقار سلون میں اتوار کو مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 23سالہ مبشر ولد خورشید زخمی ہوگیا،اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود مکان نمبر 503 اورنگی ٹائون راجہ تنویر کالونی میں گولی لگنے سے 22سالہ فہد ولد اعظم خان زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں پیش آیا،مومن آباد تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون خواجہ غریب نواز مارکیٹ کے قریب گولی لگنے سے42سالہ ہماریوں ولد چھوٹے اخلاق زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں پیش آیا،شارع فیصل تھانہ کی حدود نارتھ ناظم آباد قباء مسجد کے قریب گولی لگنے سے22سالہ عزیر ولدد احمد زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں پیش آیا،شارع نور جہاں تھانہ کی حدود میں ایک اور فائرنگ کے واقعے میں 30سالہ قادر علی سید گل اور 23سالہ فرحان ولد رحمان زخمی ہوگئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید