وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے فون پر عرفان سلیم سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم نے علی امین گنڈاپور کو تمام مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے صدر پی ٹی آئی پشاور عرفان سلیم کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل پی ٹی آئی پشاور کے رہنماؤں کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔