چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا سید شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ کے علماء نے ہمیشہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سید شہاب علی شاہ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچنے پر یہ بات کہی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کر دی گئی ہے۔