• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: داماد نے ساس پر تیزاب پھینک دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں داماد نے ساس پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثرہ خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کے جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ داماد میری ایک اور بیٹی کا رشتہ اپنے رشتے دار سے کروانا چاہتا تھا، میں نے اپنی بیٹی کا رشتہ کہیں اور طے کیا تو میرے داماد نے غصے میں مجھ پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے داماد سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید