• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ایک درجن ارکان علیحدہ گروپ بنانے کے خواہشمند ہیں، طلال چوہدری کا دعویٰ

وفاقی وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایک درجن ارکان پارلیمنٹ، پارٹی پالیسی سے متفق نہیں اور وہ علیحدہ گروپ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کام کررہے ہیں، ان کے دور میں پرامن کرکٹ ایونٹ ہوا، انڈر پاس ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں 20 ارب ڈالر کی منشیات پکڑی گئی، افغان شہریوں سے متعلق فیصلے میں دہشت گردی اور ڈرگ کا عنصرشامل ہے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف ہماری ٹیم ایسا کھیلی جیسے ٹیپ بال کی ٹیم ہو۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ ہر چیز میں محسن اسپیڈ آجائے گی تو پھر حالات یہی ہوں گے، ان کے پاس ہر مسئلے کا حل ہی محسن نقوی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پارٹی ارکان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، ان کی 75 کروڑ سے 1 ارب روپے تک میں بولی لگائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت اب پارٹی کے بچ جانے والے ارکان کو بھی توڑنے کے درپے لگی ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید