کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں کارروائی کرکے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک دہشت گرد جان محمد کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔ ملزم جان محمد سے 2 دستی بم اورداعش کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدف بنانا چاہتا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوسرے دہشت گرد نعیم جان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔