ضلع خیبر میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان کی چھت گر گئی۔
حادثے میں کمرے میں موجود شاہد، بیوی اور بیٹی تینوں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ 2 گھنٹے کی کارروائی کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔
چھت بوسیدہ حالت ہونے کے باعث گری۔