• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی گولا باری اور فائرنگ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ میں امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولا باری اور فائرنگ کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 31 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رفح میں نتزاریم راہ داری پر خوراک کی تقسیم کے امریکی مرکز پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جمع تھے۔

حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کی زخمیوں تک رسائی بھی روک دی۔

نئی قائم کی جانے والی غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے پیر سے کام کا آغاز کیا ہے، تب سے اب تک اسرائیلی فوج امداد لینے کے لیے آئے افراد پر چار بار حملے کرچکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید