• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے: مریم نواز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا اور کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کیے۔

ملاقات کرنے والوں میں محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان شامل تھے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانا اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری ترجیحات میں سر فہرست ہے، ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے۔

ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ بہترین اقدامات ہیں، ہونہار اسکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس نے طلبہ کے دل جیت لیے۔

قومی خبریں سے مزید