کوہاٹ کے گاؤں زوڑ آخور میں گھر میں دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا بارودی مواد کا لگتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہا ہے۔
ترقیاتی بجٹ 27-2026ء کے معاملے پر نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے 27 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ فری فیئر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم نے دیکھا ہے جی بی میں بلاول بھٹو کتنے مقبول ہیں، ن لیگ والے الیکشن مہم میں اپنے وزراء بھیج رہے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک کے لیے ہم زیادہ وفادار ہیں، ہم چاہتے ہیں عوام کو حقوق ملیں اور جمہوریت مضبوط ہو۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات آئینی ذمے داری ہیں اور پی پی شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ گلت بلتستان میں ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے، عوام نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیےجا رہے، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ عوام نے جو فیصلہ دیا ہے، وہی نتائج کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر پُرامن رہیں اور کسی بھی قسم کی کشیدگی سے گریز کریں۔
فیصل آباد میں ایف آئی اے نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک گینگ کا سراغ لگا کر 2 اہم ارکان گرفتار کر لیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے معاملات کو سیاسی مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں تشدد اور محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے سیاسی عمل آگے بڑھانے پر زور دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) جسٹس (ر) یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے۔
انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدوار نے حصہ لیا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہرچند ماہ بعد احتجاج مناسب نہیں ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی ہے۔
راجہ شہباز نے کہا کہ پولنگ ایجنٹوں کو کہا کہ کوئی شکایت ہے تو بتائیں، لیکن انہوں نے کہا کوئی مسئلہ نہیں۔