• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کیلئے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرلیا: شبلی فراز

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔

شبلی فراز نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 3 سال سے احتجاجی سیاست کر رہی ہے، 26 نومبر کے بعد ہماری سیاسی جدوجہد میں کمی آئی، ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوئیں تو دوبارہ سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں، عمران خان نے تنظیمی عہدیداروں کو دوبارہ سے جہدوجہد شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عمل دخل کے بغیر احتجاج زیادہ مؤثر نہیں ہوتا، علی امین گنڈاپور احتجاج میں جنید اکبر کو سپورٹ کریں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنید اکبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے بنایا ہے اور ان پر اعتبار بھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید