لاہور کے علاقے چوہنگ میں چچا نے بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے 17 سالہ بھتیجی سماہا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس اور فارنزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔