• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد، جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں بھتیجے نے جھگڑے کےدوران فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق لیاقت بی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،پولیس اورریسکیو اہلکاروں نے فور طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 45سالہ عبدالکامران ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی فائرنگ کا واقعہ آپس کی لڑائی جھگڑے میں ناگوان ولیج میں ہوا،رشید نامی شخص نے کامران کو گولی ماری ،فائرنگ کرنے والا ملزم رشید زخمی شخص کا بھتیجا ہے جو اسلحہ سمیت فرار ہوگیا ،پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3ملزمان عمران، عارف اور حارث کو گرفتار کر لیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید