• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی۔

آج کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر ریکور کیا ہے اور آلۂ ضرب بھی برآمد کر لیا ہے، ملزم ارمغان کا ایک آئی فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 17 مارچ تک کی توسیع کی جائے۔

عدالت میں وکیلِ صفائی عابد زمان نے کہا کہ ملزم سے اب کوئی تفتیش نہیں کرنی، جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے

عدالت  نے وکیلِ صفائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم ارمغان کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید