• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کو سہولیات نہ ملنے پر علیمہ خان نے غصے کا اظہار کیا، فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے پر علیمہ خان نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی ادارے سے ذاتی جنگ نہیں، یہ جو غیر آئینی ترمیم ہے اسے ہم نے ختم کروانا ہے، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کےلیے کام کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی شو کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کے پی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی شائع ہوئی ہے۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ کے پی حکومت کی کارکردگی پنجاب سے بہت اچھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کوئی کرپشن کا معاملہ ہے تو معلومات مجھ تک پہنچائیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے۔

علیمہ خان کے غصے پر بات کرتے ہوئے بانی کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ ملنے پر علیمہ خان نے غصے کا اظہار کیا ہے، بانی کو اہلیہ سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، کتابیں نہیں دی جارہیں۔

انکا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور نعیم پنجوتھہ کے مابین کچھ باتیں ہوئی ہیں، علیمہ خان بڑی ہیں باتیں ہوجاتی ہیں۔ 

نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا کہا ہے اس پر بھی سوچ بچار ہو رہا ہے، جیل کے باہر مظاہرہ کرنا ہے لیکن اس کا فیصلہ عالیہ حمزہ کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید