• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی


بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلاء سے تلخ کلامی ہوئی ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔

علاوہ ازیں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی کتابوں، بچوں سے بات اور سیاسی لوگوں سے ملنے کا ہمیشہ کہتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے ایک صاحب نہیں ہونے دیتے۔

انکا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید