وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو انسانی اسمگلر عثمان ججہ کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عثمان ججہ کو گوجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ کے عالمی ریکٹ سے متعلق معلومات درکار ہیں، اس سے شہریوں سے لی گئی رقم بھی برآمد کرنی ہے۔
عدالت نے عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے اور ملزم کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔