• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: گھر میں 56 لاکھ روپے کی چوری میں بھتیجا ملوث نکلا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے گھر سے 56 لاکھ روپے چوری ہونے کے کیس کا سراغ لگا لیا۔

تھانہ ویسٹریج پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 45 لاکھ روپے مالیت کا زیور اور 11 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی کا بھتیجا چوری میں  ملوث نکلا۔

مدعی کی اہلیہ کے بھتیجے نے دوست کے ساتھ مل کر چوری کی واردات انجام دی تھی۔

پولیس نے چوری شدہ زیورات اور رقم مدعیٔ مقدمہ کے حوالے کر دیے۔

قومی خبریں سے مزید