• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی: نامعلوم افراد دکان سے 6 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے

کورنگی زمان ٹاؤن میں نامعلوم افراد دکان سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ملزمان نے تالے توڑ کر دکان میں واردات کی، 9 مارچ کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ایک شخص دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوا، جسے دکان سے پیسے نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ دکاندار نے واقعے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کروادیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید