• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو میں شامل ہوکر سوئیڈن عالمی کھیل کا مہرہ بن گیا

اسٹاک ہوم (اے ایف پی ) نیٹو میں شمولیت سے سوئیڈن کا دفاع مستحکم ہوا ہے ۔ لیکن اس شمولیت سے سوئیڈن کی روسی انٹیلی جنس کے لئے اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ یہ بات سو ئیڈش سیکورٹی سروس (ساپو) نے منگل کے روز بتائی۔ ساپو کے ہیڈ آف آپر یشنز فریڈرک ہالسٹرام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر ملکی طاقتوں کی بڑے پیمانے پر سر گرمیوں سے سوئیڈن کی سلامتی خطرے میں ہے ۔