• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا خط جلد موصول ہو جائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی— فائل فوٹو
ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی— فائل فوٹو

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو لکھا خط جلد موصول ہو جائے گا۔

سید عباس عراقچی نے تہران میں کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ٹرمپ کا لکھا خط ابھی موصول نہیں ہوا ہے تاہم ایک عرب ملک کے مندوب کے ذریعے جلد ایران پہنچا دیا جائے گا۔

اُنہوں نے ٹرمپ کا لکھا خط ایران پہنچانے والے عرب ملک کا نام ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور اس معاہدے کی جگہ نیا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی تھی کہ ٹرمپ کا خط ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کی کوشش ہے لیکن ایران نے اس خط کی وصولی کی تصدیق نہیں کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید