ایران نے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انھوں کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، دہشت گرد حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے ایران، پاکستان کی معاونت کرنے کےلیے تیار ہے۔