لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار قربان علی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے قتل میں ملوث ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزم ڈکیتی اور قتل کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول قربان ڈی آئی جی آپریشنز کی پی آر او برانچ میں کمپیوٹر آپریٹر تھا۔