• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدیم ایمبولینس نے 3200 میل طویل سفر کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

امریکا میں قدیم لائسنس یافتہ ایمبولینس نے ایک گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت اپنے نام کیا جب دو افراد نے اسے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ہالی ووڈ سے ریاست فلوریڈا تک 3,200 میل سے زیادہ ڈرائیو کیا۔

1972 کی اس کیڈلاک ایمبولینس نے سائمبیوسس ایمبولینس اور ایکسین کونٹینیونگ ایجوکیشن کی ایک ٹیم کے ساتھ ملک کے ایک سے دوسرے حصے  تک یہ سفر ایک ایمرجنسی غیر منفعت بخش میڈیکل سروس کے لیے کیا۔

سفر کرنے والی ٹیم کے مطابق انکا سفر یکم مارچ کو شروع ہو کر گزشتہ پیر کے روز ختم ہوا اور اسکا مقصد ہنگامی طبی خدمات کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈجوڈیکٹر (فیصلہ کرنے والے) نے تصدیق کی کہ ایمبولینس نے 3,233 میل تک سفر کر کے ایمبولینس کے طویل ترین سفر کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید