• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

344 کنسرٹس کرنے والا ویجیٹیبل آرکسٹرا کا گنیز ورلڈ ریکارڈ


سبزیاں اب صرف کھانے کے لیے ہی نہیں استعمال ہوتیں بلکہ اس سے آپ مختلف اور کانوں میں رس گھولتی دھنیں بھی بنا سکتے ہیں۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پچھلے 27 سالوں سے ایک غیر روایتی بینڈ ویجیٹیبل آرکسٹرا نے موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام قائم کیا ہے۔

اس بینڈ کے 11 موسیقار اپنی محفلیں سجانے کے لیے عام سبزیوں کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کر دیتے ہیں اور ان کی اسی محنت نے انہیں عالمی سطح پر پہچان دلائی ہے۔

گاجر اور سیلری کو خالی کر کے انہیں بیزار اور منفرد آواز پیدا کرنے کے آلات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

پیاز چھیل کر ان سے مخصوص صوتی اثرات حاصل کیے جاتے ہیں۔

بینگن یا ایگ پلانٹس کو کاٹ کر ان سے ایک منفرد دھن پیدا کی جاتی ہے۔

یہ تمام سبزیاں ایک ترتیب سے اسٹیج پر رکھی جاتی ہیں تاکہ ان سے آوازیں پیدا کی جا سکیں۔

ویجیٹیبل آرکسٹرا نے اپنے سفر کے دوران تقریباً 344 محفلیں سجائی ہیں، جس سے وہ سبزی کے آرکسٹرا والے سب سے زیادہ کنسرٹس کرنے والے بینڈ کے طور پر عالمی ریکارڈ ہولڈرز بن چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید