• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر و وزیراعظم کی جنڈولہ حملے کو ناکام بنانے اور خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پذیرائی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

صدر اور وزیراعظم نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے اور 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

انہوں نے 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنہ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کارروائیاں کر رہی ہیں۔ 

ایوان صدر سے جاری  اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیر اعظم نے خودکش بمبار سمیت 10 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ملک میں بدامنی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید