راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحۂ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید احمد، عثمان ڈار و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
پیش ہونے والے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مزید کارروائی اگلے مہینے کی 12 تاریخ تک ملتوی کر دی۔