ایف آئی اے نے پشاور میں کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر 7 سال کی لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام ہے، متاثرہ کمسن بچی ملزم کے پاس پڑھنے جاتی تھی۔
گرفتار ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے ویڈیوز شیئر کیں۔
ایف آئی اے نے ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز و تصاویر برآمد کر لی ہیں۔