پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
کچھی کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے والے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔
چنیوٹ کی بھٹو کالونی میں واقع 1 گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی مسترد کر دی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے معیاری ٹیوشن فیس کا ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے گوجرانوالہ اورگجرات میں کارروائی کرکے2 انسانی اسمگلر گرفتار کیے ہیں۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سی اے اے نے ریڈلائن منصوبے پر این او سی دی، اب وہ اسے تبدیل کروانا چاہتے ہیں، ریڈ لائن بس سروس میں سول ایوی ایشن کی طرف سے چیلینجز ہیں۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 4 گداگر خواتین کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس بی سی اے کو پورٹل بنانا چاہیے جہاں عوام شناختی کارڈ، ایڈریس کے ذریعے شکایت درج کراسکیں۔
میرپور خاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں گرفتار میڈیکل افسر کی ضمانت منظور کر لی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 کا وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں ریسکیو 1122 کے عمارت خالی کرنے سے اچھے نتائج بر آمد نہیں ہوں گے۔
لاہور میں ایک شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ہارون اختر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم تاجروں کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اُن کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔