معروف گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کے مبینہ تشدد کے بعد طبی معائنہ کروانے سے انکار کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا ہے، اور مقدمے کے اخراج کیلئے تحریری بیان پولیس کو جمع کروا دیا۔
نصیبو لال کا کہنا ہے کہ شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا تھا قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کیے جانے پر اس کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
گلوکارہ نصیبو لال نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ گڑوی کالونی کالا خطائی روڈ امامیہ کالونی کی رہائشی ہیں، 14مارچ کو وہ گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ شوہر نوید حسین نے گالیاں دینا شروع کر دیں، اور چہرے پر اینٹ مار دی، جس سےچہرے کے بائیں حصے اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔
نصیبو لال کا کہنا تھا کہ شوہر نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، شوہر اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔