• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشا دیول کو اپنے کچھ فیصلوں پر آج بھی پچھتاوا

تصویر بشکریہ ایشا دیول انسٹاگرام
تصویر بشکریہ ایشا دیول انسٹاگرام

بھارتی لیجنڈ جوڑی دھرمیندر اور ہمامالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے کیریئر کی شروعات میں کیے گئے فیصلوں پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشا دیول نے تازہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے آج بھی فلم ’گول مال‘ اور گانے ’بیڑی جلائی لے‘ کو ٹھکرانے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہٹ فلم گول مال اور مقبول عام گانے’ بیڑی جلائی لے‘ کےلیے سب سے پہلے رابطہ کیا گیا، لیکن میں نے ان پیشکشوں کو ٹھکرادیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اعتراف کرتی ہوں کہ اپنے فلمی کیریئر کے شروعاتی دنوں میں میں کچھ فیصلے ایسے کیے جن پر مجھے آج پچھتاوا ہے لیکن میں نے اُس وقت خاندانی اقدار کو ذہن میں رکھ کر یہ فیصلے کیے تھے۔

43 سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی بڑی فلمیں آفر ہوئیں لیکن میں انہیں انکار کیا جو بعد میں کامیاب رہیں، اگر میں وہ کرتی تو مجھے اُن کا کریڈٹ مل سکتا تھا۔

انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اُس وقت فیصلے تکبر کی بنیاد پر کیے؟ تو جواب میں ایشا دیول نے کہا کہ نہیں، مجھے اتنا مغرو مت بناؤ، میں جب فلموں میں کام کررہی تھی، اچھی اور معصوم لڑکی تھی، میں مغرور نہیں تھی جیسا لوگ سمجھتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید