• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، حماس

غزہ (اے ایف پی) حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہاکہ قابض اسرائیل نے شمالی غزہ میں ایک ہولناک قتل عام کا ارتکاب کیا ہے، شمالی غزہ میں صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نےگزشتہ روز اطلاع دی کہ شمالی قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی حملوں میں متعدد صحافیوں سمیت نو افراد شہید ہو گئے۔شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ بیت لاہیا کے قصبے میں قبضے کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں متعدد صحافیوں اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے متعدد کارکنوں سمیت نو شہیدوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔